3 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر 100 غباروں نے العلاکے آسمان کو چکاچوند کردیا۔ فوٹو اخبار 24
سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا میں جہاں ان دنوں طنطورة سیزن ٹو کے رنگا رنگ پروگرام جاری ہیں۔ گرم ہوا سے اڑنے والے روشن غباروں کا شو ہوا جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔
اخبار 24کے مطابق یہاں 3 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر 100 غباروں نے العلاکے آسمان کو چکاچوند کردیا۔روشن غباروں کا یہ شو طنطورة سیزن ٹو کے تحت کیا گیا۔
شو میں 19ممالک کے افراد نے حصہ لیا۔ انہوں نے گرم ہوا سے اڑنے والے روشن غباروں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم پہلے سے موجود تھی جس نے العلا میں غباروں کے شو کو اپنے ریکارڈ کاحصہ بنالیا۔
روشن غباروں کا شو موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ اس میں مختلف رنگوں والی مشعلیںاستعمال کی گئی۔
العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹو چیئرمین عمروالمدنی نے روشن غباروں کے سحر آفریں شو کے گنیز بک آف ورلڈ میں شامل ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔
عمرو المدنی نے کہا کہ شو میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے اس میں حصہ لیکر اور رنگا رنگ مشعلیں استعمال کرکے سماں باندھ دیا۔جسے شائقین نے بیحد پسند کیا۔ خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائنکریں