چین میں تیزی سے پھیلتے خطرناک کورونا وائرس کے پیش نظر شیندونگ سمیت ملک کے تین بڑے شہروں سے متاثرہ ہوبائی صوبے کو جانے والی بسوں کی سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ وائرس کے مرکز ووہان شہر میں فوجی کی طبی ٹیمیں پہنچی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 56 ہو گئی ہیں جبکہ 1400 سے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
ادھر چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ملک کو انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے اور کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کرونا: ’پاکستانی یونیورسٹی کے کمرے سے نہیں نکل سکتے‘Node ID: 455101
-
کرونا وائرس سے بچاؤ کیسے؟Node ID: 455121
-
کرونا وائرس: ’چین سے آنے والے مسافروں کی نگرانی‘Node ID: 455241
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے نئے چینی سال کے حوالے سے منعقدہ خصوصی حکومتی اجلاس کے دوران کورورنا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق اجلاس کا انعقاد نئے چینی سال کے موقع پر ہونے والی عام تعطیل کے دن کیا گیا۔
دوسری جانب امریکہ اور فرانس نے چینی شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ووہان میں قونصلیٹ کے عملے اور امریکی شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی پرواز چلانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
