Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر میں اپنا نمبر دوسرے کے اکاؤنٹ میں استعمال نہ کریں‘

’اپنا موبائل نمبر کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرنے سے یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن سروس سسٹم ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے۔
ابشر نے کہا ہے کہ ’اپنا موبائل نمبر کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرنے سے یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا۔‘

 ’ ہر شخص اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ابشر اکاؤنٹ کھول سکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’بعض لوگ مدد کے جذبے کے تحت کسی دوسرے شخص کو ابشر سسٹم میں اکاؤنٹ کھول کے دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں مدد کرنے والا شخص اپنا موبائل نمبر دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرتا ہے۔ ایسا کرنے سے دونوں اکاؤنٹ بلاک ہوجاتے ہیں۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ہر شخص اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ابشر اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ موبائل نمبر اقامہ سے منسلک ہوتا ہے۔‘
واضح رہے کہ ابشر آن لائن سروس سسٹم ہے جس کے ذریعہ شہری وغیر ملکی وزارت داخلہ کے متعلقہ محکموں سے مختلف خدمات گھر بیٹھے انجام دے سکتے ہیں۔ 
 

شیئر: