Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی گروہ سے 2498 جعلی اقامے ضبط

جعلساز گروہ میں ایک انڈین اور دوسرا صومالیا کا تارک وطن ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ میں دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 24 سو 98 جعلی اقامے ضبط ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ پولیس کے ترجمان میجر محمد بن عبد الوہاب الغامدی نے کہا ہے کہ ’ادارہ انسداد جعلسازی نے شہر میں شناختی دستاویزات کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور میڈیکل انشورنس کارڈ میں جعلسازی کرنے والے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے۔‘ 

’گروہ کے افراد اقاموں کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس اور میڈیکل انشورنس کارڈ میں جعلسازی کرتے تھے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

  • باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ پولیس اور محکمہ خفیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دو افراد پر مشتمل گروہ گرفتار ہوا ہے۔ ان میں سے ایک انڈین اور دوسرا صومالیا کا ہے۔‘ 

’گروہ کے ٹھکانے سے اقامے پرنٹ کرنے کے آلات بھی ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

ترجمان نے بتایا ہے کہ ’جعلسازوں کے ٹھکانے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے 24 سو 98 جعلی اقامے ضبط ہوئے۔ جعلسازوں کے پاس اقامے پرنٹ کرنے کے آلات اور سرکاری اداروں کی جعلی مہریں بھی تھیں۔‘ 
 

شیئر: