الدوادمی میں شدید سردی، نلوں میں پانی جم گیا
الدوادمی میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک پہنچ گیا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے تمام علاقے سردی کی لپیٹ میں ہے اور الدوادمی میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک پہنچ گیا۔
شدید سردی کے باعث الدوادمی کے نلکوں میں پانی جم گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی کاشتکار نے اپنے زرعی فارم میں ٹیوب ویل سے نکلنے والے پانی کے جم جانے کی وڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مواطن يوثق تجمد المياه داخل مزرعة خاصة في #الدوادمي. #صهيلنا pic.twitter.com/bv1RHFFuKY
— صهيل (@SaheelKSA) January 27, 2020
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق جمعہ اور ہفتہ سخت سردی کے دن ہوں گے۔ سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’منگل کو سب سے کم درجہ حرارت الدوادمی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری رہا ہے۔‘
محکمہ موسمیات نے بتایا ’حائل میں درجہ حرارت منفی تھا، طریف میں ایک سینٹی گریڈ اور رفحا میں تین سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ العلا میں چھ اور نجران میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔‘