مصر میں بیٹی کو ٹرین سے بچانے کے لیے جان پر کھیل جانے والے باپ پر ریلوے نے جرمانہ عائد کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق مصری ریلوے انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے بعد بچی کے باپ پر پچاس مصری پونڈ جرمانہ کردیا۔
الیوم السابع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ’مصری شہری نے یہ حرکت کرکے نہ صرف یہ کہ اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کردیا‘۔
’اسے مال گاڑی والے پلیٹ فارم سے مسافر ٹرین کے پلیٹ فارم جانے کے لیے انڈر پاس استعمال کرنا چاہئے تھا۔ اس کے بجائے مال گاڑی کے نیچے سے گزر کر مسافر ٹرین تک پہنچا‘۔

مصری اخبار کے مطابق ریلوے اتھارٹی کے انجنیئرز کی کمیٹی نے الا سماعیلیہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ پلیٹ فارموں کا معائنہ بھی کیا ہے۔
کمیٹی کے ارکان نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
باپ نے بیٹی کو ٹرین سے کیسے بچایا؟
Node ID: 455611
یاد رہے کہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین پلیٹ فارم پر آنے ہی والی تھی کہ اچانک ایک بچی پلیٹ فارم سے ریلوے لائن کے قریب جاگری۔ والد نے یہ منظر دیکھ کر اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچانے کے لیے ریلوے لائن پر چھلانگ لگادی تھی ۔
باپ اپنی بچی کو آغوش میں لے کر ریلوے لائن کے قریب ہی لیٹ گیا۔