سعودی عرب میں چھیڑ خانی کی سزا کیا ہے؟
جمعرات 30 جنوری 2020 17:49
چھیڑ خانی کی سزا 3 برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے (فوٹو عاجل)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ چھیڑ خانی کی سزا تین برس قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ جو شخص بھی چھیڑ خانی کرتے ہوئے پایا جائے گا اسے انسداد چھیڑخانی قانون کے تحت تین برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی یا دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے اعلامیے کے مطابق چھیڑ خانی میں بدکلامی، کسی بھی طریقے سے زیادتی کے ارتکاب کا اشارہ شامل ہوگا۔ اگر کوئی شخص کسی کی آبرو کو نقصان پہنچانے والی کوئی بات کہے گا یا کوئی غیر اخلاقی بات کہے گا یا کرے گا تو ایسا کہنے اور کرنے پر چھیڑ خانی کی سزا دی جائے گی۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں