Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای میل میں بڑے سائز کی فائل کیسے بھیجی جائے؟

ای میل میں بڑے سائز کی فائلز بھیجنا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ فوٹو: اے ایف پی
مختلف ای میل سروسز نے فائل ٹرانسفر کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ مطلب، بس آپ ای میل کمپوز کریں اٹیچ فائل پر کلک کریں اپنی فائل براؤز کریں اور سینڈ کا بٹن کلک کریں اور یہ لیجئے آپ کی فائل ٹرانسفر ہو گئی۔
مطلب یہ اتنا آسان ہے۔ مگر ہر ای میل سروس میں اٹیچڈ فائل کا ایک سائز مقرر ہے۔ جیسے کہ جی میل میں فائل کا سائز 25 میگا بائٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔
بعض دفعہ آپ کو بڑی فائل بھیجنا یا منگوانا ہوتی ہے۔ اور آپ ای میل سروسز کے عادی ہونے کی وجہ سے ایف ٹی پی کی طرح ریموٹ سرور ایکسیس یا پھر ڈیٹا کمپریشن کے پیچیدہ لوازمات سے بھی بچنا چاہتے ہیں تو آپ کے ان مسائل کا حل موجود ہے۔

 

ڈراپ باکس
ڈراپ باکس کو ٹرانسفر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آپ کو فائدہ یہ ہے کہ وصول کنندہ کا اپنا ڈراپ باکس اکاؤنٹ ہونا بھی ضروری نہیں اور وصول کنندہ کی طرف سے کی جانے والی تبدیلیاں آپ کی طرف فائل میں شامل نہیں ہوں گی۔
بھیجنے والے کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے فری پلان منتخب کرنے پر آپ کو 100 ایم بی کی فائل کا آپشن ملتا ہے اور بزنس سٹینڈرڈ پلان پر آپ کو 2 جی بی تک کی فائل سائز لمٹ ملتی ہے اور پروفیشنل اور ایڈوانس بزنس اور انٹرپرائزز پلان  پر اس کا سائز 100 جی بی ہوتا ہے۔
ڈراپ باکس ڈاٹ کام/ٹرانسفر میں جائیں کوئی فائل منتخب کریں اگر تو آپ کے پاس بزنس ایڈوانس والا یا اسی کیٹیگری کا کوئی دوسرا مہنگا پلان ہے تو آپ سکیورٹی میں اضافے کے لیے پاس ورڈ لگا سکتے ہیں اور کوئی بھی ایکسپائری ڈیٹ ڈال سکتے ہیں ورنہ پھر دوسرے پلانز کی صورت میں تین یا سات دن میں سے کوئی ایکسپائری لیمٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔

جب فائل ٹرانسفر کے لیے تیار ہوتی ہے تو آپ کو ایک لنک نظر آتا ہے جس کو آپ ای۔میل یا کسی میسجنگ ایپ کے ذریعے سے وصول کنندہ/مطلوبہ شخص کو بھیج سکتے ہیں فائل کے سینڈر ہونے کی وجہ سے آپ کو یہ حقوق حاصل ہوتے ہیں کہ آپ یہ جان سکیں کہ فائل کتنی بار دیکھی یا ڈاؤن لوڈ کی گئی اور آپ لنک کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔
فائر فاکس
براؤزر میں سینڈ ڈاٹ فائر فاکس ڈاٹ کام  (send.firefox.com) لکھیں نظر آنے والے پیج پر آپ فائل کو ڈریگ اینڈ ڈراپ کرنے یا پھر براؤز کرکے سلیکٹ کرنے کی آپشن دیکھیں گے ان دونوں میں سے من چاہی آپشن کا استعمال کرتے ہوئے فائل سلیکٹ کریں اور اس کے بعد نظر آنے والی آپشن میں ایکسپائر آفٹر میں بنا رجسٹر کیے ہوئے صرف ایک دن یا ایک ڈاؤن لوڈ کی آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔
 
مگر وصول کنندہ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس پاسورڈ کا داخل کرنا ضروری ہے سو ان کو کسی دوسرے ذریعے سے وہ پاسورڈ بتا دیں اس کے بعد اپلوڈ کا بٹن دبائیں تو ایک لنک جنریٹ ہو جائے گا اس کو آپ ای میل یا کسی بھی میسجنگ ایپ  کے ذریعے مطلوبہ شخص کو بھیج سکتے ہیں یا سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔ 

وی ٹرانسفر
براؤزر میں وی ٹرانسفر ڈاٹ کام   (wetransfer.com) لکھیں. یہاں فری فائل ٹرانسفر پلان کے ساتھ آپ 2 جی بی تک کی فائلز اپ لوڈ کر سکتے ہیں مگر پرو پلان استعمال کرتے ہوئے آپ 12 ڈالر ماہانہ کیساتھ اس کی ٹرانسفر لیمٹ 20 جی بی تک بڑھا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ آپ سکیورٹی میں اضافے کے لیے پاسورڈ اور ایکسپائریشن ڈیٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں یہ پلیٹ فارم بائی ڈیفالٹ ایمیل میں فائل بھیجنے کی آپشن دیتی ہے لیکن اسی ونڈو کے نیچے تین ڈاٹس پر کلک کرکے آپ ایک لنک جنریٹ کرسکتے ہیں جسے آپ مطلوبہ شخص کے ساتھ یا اشخاص کے ساتھ  شئیر کر سکتے ہیں۔
سمیش
    
براؤزر میں فرام سمیش ڈاٹ کام(fromsmash.com) لکھیں تو آپ ایسی ویب سایٹ پر پہنچ جائیں گے جہاں فائل ٹرانسفر  کے سائز کی کوئی حد مقرر نہیں- جی ہاں فری پلان میں بھی فائل کے سائز کی کوئی حد مقرر نہیں۔
مگر فری پلان میں 2 جی بی فائل سائز سے اوپر نان پرائییوریٹی بیسز پر ٹرانسفر ہوتا ہے مطلب فائل ٹرانسفر لنک جنریشن میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ سمیش کے فری پلان کے ساتھ آپ کی فائل زیادہ سے زیادہ 14 دن کے بعد ایکسپائر ہو جائے گی۔
سکیورٹی کے پیش نظر آپ پاسورڈ بھی لگا سکتے ہیں۔ گو کے سمیش سے فائل بھیجنے کے لیے آپ کا رجسٹرڈ یوزر ہونا ضروری نہیں مگر آپ کو اپنا ای میل ایڈریس داخل کرنا ہوتا ہے جس پر آپ کو لنک سے متعلق نوٹیفیکیشنز موصول ہوتے ہیں جیسے کے لنک جنریشن کے وقت اور ڈاؤن لوڈ ہونے پر۔
     

پہلے ہوم پیج میں ہی سمیش کا انتخاب کریں فائل منتخب کریں آگے کی آپشنز میں سے اگر آپ ای میل کے ذریعے سے فائل لنک بھیجنا چاہتے تو ای میل کا انتخاب کریں اور اگر لنک جنریٹ کرنا چاہتے ہیں تو لنک کی آپشن پر کلک کریں۔ سیٹنگز میں جا کر ایکسپائریشن ٹائم اور پاسورڈ سلیکٹ کرِیں اور اگر  ای میل کرنی ہو تو سینڈ پر کلک کریں ورنہ گیٹ آ لنک کا انتخاب کر کے لنک حاصل کریں۔  
 
کلاؤڈ سرویسز
کلاؤڈ سرویسز میں گوگل ڈررائیو 15 جبکہ آَئی-کلاؤڈ اور ون ڈرائیو پانچ پانچ جی بی سپیس فراہم کرتے ہیں۔ گوگل ڈرایئو لنک شیئرکرتے ہوئے بہت ساری آپشنز دیتی ہے جیسے کے آپ وصول کنندہ فائل موصول ہونے پر اس کو پرنٹ کر سکتے یا نہیں وغیرہ۔
سو آپ گوگل ڈرائیو میں جائیں مطلوبہ فائل پر کلک کریں شیئر کے آپشن کا انتخاب کریں اور اسے دوسروں کے ساتھ شئیر کریں۔ ون ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ میں بھی شیئرکرنے  کے اسی طرح کے آپشن موجود ہیں، اگرچہ وہ ڈراپ باکس اور گوگل ڈرائیو کے مقابلے میں محدود ہیں-

شیئر: