پاکستان کی سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بننے والی میٹرو بس سروس (بی آر ٹی) کی تکمیل کی حتمی تاریخ مانگتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تحقیقات سے روک دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں منصوبے کی تکمیل نئی تاریخ 31 جولائی 2020 بتائی گئی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ایف آئی او کو کرنے کے کے حکم نامے کے خلاف صوبائی حکومت کی درخواست پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کی اجازت دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا حکم معطل کر کے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے لیے فرانس کا 19 ارب قرضNode ID: 380711
-
پاکستان میں ایک ہزار لفظوں پر بھاری تصویر کے چرچےNode ID: 415131