Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکاندار زیادہ ریزگاری دے تو کیا کریں؟

سکوں کی مالیت ایک ریال سے کم ہوتواسے رد کیاجاسکتاہے۔فوٹو: اخبار24
سعودی عربین مانٹری ایجنسی ' ساما' کے مطابق صارفین کو یہ حق ہے کہ کم مالیت کے سکوں کی شکل میںمیں زیادہ ریز گاری وصول نہ کریں ۔ 
’ اگر دکاندار دس ریال سے زیادہ کی ریز گاری دیتا ہے اور د یے جانے والے سکوں کی مالیت ایک ریال سے کم ہوتواسے رد کیاجاسکتاہے۔
 ویب نیوز ' اخبار24 ' نے سعودی مانیٹری ایجنسی کے حوالے سے بتایا’ دکاندار کسی بھی صارف کو اس بات کا پابند نہیں کر سکتا کہ وہ دس ریال سے زیادہ کی ریزگاری لے‘۔
’ریزگاری کو سعودی مانیٹری ایجنسی میں جمع کرایا جاسکتا ہے جس کے بدلے کاغذی نوٹ یا زیادہ مالیت کے سکے حاصل کیے جاسکتے ہیں‘۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ایک اور دوریال کے سکے جاری کیے گئے ہیں۔فوٹو: اخبار24

واضح رہے مملکت میں ایک ریال کے کرنسی نوٹوں کی جگہ سکے رائج کیے جارہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایک اور دوریال کے سکے جاری کیے گئے ہیں۔
ایک ریال کے کاغذی نوٹوں کو بتدریج ختم کرکے سکے رائج کیے جارہے ہیں ۔ اس حوالے سے بعض دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب صارفین ان سے کاغذی نوٹ طلب کرتے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کچھ عرصے سے ایک ریال والے کاغذی نوٹوں کی گردش انتہائی کم ہو چکی ہے۔
 صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں سکے سنبھالنا کافی دشوار ہو جاتا ہے خاص کر جب دکاندار پانچ ریال سے زائد کے سکے دے ۔ انہیں رکھنے کے لیے علیحدہ سے انتظام کرنا پڑتا ہے۔ 
 

شیئر: