پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی سریلی آواز کے چرچے ہوں یا نہ ہوں لیکن ان کی خوبصورتی کی ایک دنیا دیوانی ہے۔ کوک سٹوڈیو میں نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ’ گائے گئے گانے آفرین آفرین‘ نے مومنہ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
لیکن اس گانے پر بھی ان کی آواز سے زیادہ ان کے حسن کو اس قدر سراہا گیا تھا کہ گلوکارہ نے بھی یہ شکوہ کیا کہ لوگ ان کی آواز کے بجائے خوبصورتی پر توجہ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’توجہ کا شکریہ لیکن پوسٹ کرنے سے پہلے حقیقت جان لیں‘Node ID: 453246
-
ماہرہ کہتی ہیں ’بھائی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ‘Node ID: 454691
-
’لِپ سِٹک نہیں، دماغ پر لگا زنگ اُتارو‘Node ID: 455441
لیکن اس بار تو کچھ الگ ہی ہوا ہے، سوشل میڈیا پر نہ تو مومنہ کے کسی گانے کے چرچے ہیں نہ ہی ان کی خوبصورتی پر بات کی جارہی ہے بلکہ ان کے نئے سٹائل پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مومنہ مستحسن کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں گلوکارہ نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے لیکن قابل توجہ بات یہ کہ انہوں نے اپنے کپڑوں سے ملتا جلتا ہیئر کلر بھی کروا رکھا ہے۔
ٹوئٹر پر اس وقت مومنہ مستحسن کو ان کی تصویر کی وجہ سے کافی ٹرول کیا جارہا ہے۔
Ye momina ko kisney haldi me marinate Kia hai pic.twitter.com/gBDC6hccC7
— Shayan Samoo (@realshayansamoo) February 9, 2020