وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق کی تدفین کراچی کے گزری قبرستان میں کردی گئی ہے۔
اس سے قبل نعیم الحق کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع مسجد عائشہ میں بعد نمازِ عصر ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت متعدد وفاقی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
’مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے‘Node ID: 459081
-
’مرچوں کے سوا کھانے کو کچھ نہیں بچا‘Node ID: 459111
-
پتنگ کی ڈور پھرنے سے ڈولفن پولیس کا اہلکار ہلاکNode ID: 459256
خیال رہے نعیم الحق ہفتے کو کراچی کے آغا خان ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 70 سال تھی۔
نعیم الحق کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا آغا خان ہسپتال کراچی سے علاج ہو رہا تھا۔
ان کا شمار تحریک انصاف کے بانیوں میں ہوتا تھا اور انہیں عمران خان کا سب سے قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا
نعیم الحق کے سیکرٹری مرزا عدیل نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’نعیم الحق کا انتقال آغا خان ہسپتال کراچی میں ہوا ہے۔‘
ان کے انتقال پر چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹویٹس میں لکھا ہے کہ ’نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے 10 بانیوں میں ہوتا تھا اور وہ میرے سب سے وفادار ساتھی تھے۔‘
وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ ’تحریک انصاف کی 23 سالہ جدوجہد کے ہر مشکل مرحلے میں وہ میرے ساتھ رہے اور ڈٹ کر کھڑے رہے۔ وہ کینسر کے خلاف بہت بہادری سے لڑے اور آخری وقت تک کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرتے رہے۔‘
یاد رہے کہ جولائی 2018 میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق کو وفاقی کابینہ میں معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا شمار وزیراعظم عمران خان کے دوستوں میں ہوتا تھا اور وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
Am devastated by one of my oldest friend Naeem's passing. He was one of the 10 founding mbrs of PTI & by far the most loyal. In 23 yrs of PTI's trials & tribulations, he stood by me. He was always there for support whenever we were at our lowest ebb.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2020
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نعیم الحق کینسر کے خلاف بہادری سے لڑے۔ وہ دوست ساتھی اور ہمارے بڑے تھے، ہمیشہ یاد رہیں گے۔
Naeem Ul Haq fought like a lion aagainstt Cancer, a friend, elder and a colleague .... will always be missed... may Allah Rest his soul in peace #RIPNaeemUlHaq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 15, 2020
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نعیم الحق پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی آبرو تھے، جنہوں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری۔ ’تحریک انصاف اور پاکستان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اللہ انہیں جنت میں ارفع مقام عطا فرمائیں۔‘
برادرم نعیم الحق۔۔۔ پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی آبرو تھے، جنہوں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری۔ تحریک انصاف اور پاکستان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اللہ انہیں جنت میں ارفع مقام عطا فرمائیں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) February 15, 2020