Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے‘

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کسی ادارے کے امور میں مداخلت نہیں کر رہی، (فوٹو: اے ایف پی)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’مولانا نے کہا وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے ائے تھے، یہ غداری ہے، مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حکومت اور فوج میں کوئی تناؤ نہیں، فوج اس لیے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپٹ نہیں۔‘
’کوئی کرپشن کرتا ہے تو فوج اور آئی ایس آئی کو سب پتا چل جاتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ اپوزیشن پہلے دن سے شور مچا رہی ہے اور وہ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ اگر ہم کامیاب ہو گئے تو ان کی دکان بند ہو جائے گی اور جیل چلیں جائیں گے۔‘
’کرپٹ لوگوں سے ریکوری کرنا ہمارا،عدالتوں اور احتساب کے اداروں کا کام ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن نے جنتے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے وہ دو دن کیلئے تھے، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے مدد کی۔‘
’ اگر ہم ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہو جاتا۔ ہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.5 ارب ڈالر سے کم کر کے 2.5 ارب ڈالر تک لے آئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے۔‘
’بجلی اور گیس کی قیمتیں سب سے بڑا چلینج ہے، حکومت آدھی قیمت پر گیس فراہم کر رہی ہے، فیصلہ کر لیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔‘

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت ختم کرنے کی خواہش پوری نہ ہو گی (فائل فوٹو)

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے کے امور میں مداخلت نہیں کر رہی۔
عمران خان نے کہا کہ ’انہوں نے آٹا، چینی اور گندم کی تحقیقاتی رپورٹ اعتراض لگا کر واپس کر دی اور مزید تحقیقات کے لیے کہا ہے۔‘ انہوں نے واضح کیا کہ ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میری جو تنخواہ ہے اسی پر گزارہ کر رہا ہوں، دنیا میں سب سے کم وزیراعظم کی تنخواہ میری ہو گی۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں