اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ان کے پاکستان کے دورے کا مقصد وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس افغان مہاجرین پر ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے اتوار کو پاکستان پہنچے ہیں۔
پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر نے سیکریٹری جنرل کی مصروفیات کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ تین روزہ دورے کے دوران اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ ارکان پارلیمان، میڈیا اور نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
انتونیو گوتریس کی پاکستان میں مصروفیات میں لاہور کا دورہ بھی شامل ہے۔ اس دوران وہ گردوارا کرتار پور بھی جائیں گے۔
Warm welcome to #UNSG @antonioguterres to #Pakistan! He arrived this morning on a 3-day visit. He is happy to visit Pakistan once again, where he’ll be speaking at the Int’l refuges conference, meeting high level Govt.officials, youth & many dynamic people in Isb, Lhr & Kartarpur pic.twitter.com/LLWdWj1rIk
— United Nations Pakistan (@UNinPak) February 15, 2020
دو روزہ عالمی افغان مہاجرین کانفرنس کا مقصد پاکستان کی چالیس سالہ میزبانی کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، اور دنیا کو یہ احساس دلانا ہے کہ مہاجرین کا بوجھ اٹھانے میں پاکستان کی مدد کی جائے۔ کانفرنس کا آغاز وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے ہو گا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے سربراہ فلپو گرانڈی کے علاوہ ان بیس ممالک کے وفود بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے جو افغان مہاجرین کی بحالی میں اپنا کرداد ادا کرتے رہے ہیں۔
World must recognise the hospitality of refugee hosting countries and share the burden more equitably #WithRefugees #RefugeeSummit #ThankYouPakistan
Refugee Summit Islamabad - A New #Partnership for #Solidarity
17-18 Feb 2020
UNHCR, the UN Refugee Agency @ImranKhanPTI @Refugees pic.twitter.com/uOofmjGqo8— UNHCR Pakistan (@UNHCRPakistan) February 15, 2020
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان پہنچنے سے پہلے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ قابل اعتماد کردار ہے۔
Pakistan is one of the most consistent and reliable contributors to @unpeacekeeping efforts around the world.
I am travelling to Pakistan, where I plan to express my gratitude to the people #ServingForPeace. pic.twitter.com/81PuuIZ9kw
— António Guterres (@antonioguterres) February 15, 2020