Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سینٹر کی کے پی میں امدادی مہم

امدادی سامان کی تقسیم 5 فروری تک جاری رہی (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کے تحت پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا ( کے پی) میں پانچ ہزارافراد کو امدادی سامان مہیا کیا گیا ہے۔
ضرورت مندوں میں امدادی سامان کی تقسیم مختلف مراحل میں کی جاتی ہے۔ شمالی وزیرستان میں شدید سردی سے متاثرہ مستحقین میں گرم کپڑے، کمبل، اشیائے خورونوش کے علاوہ پینے کے صاف پانی کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کے پی کے میں امدادی سامان کی تقسیم جنوری 30 سے شروع کی گئی تھی جو 5 فروری تک جاری رہی۔

سینٹر کے تحت دنیا میں ضرورت مندوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 اس دوران شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت محتلف اوقات میں ضرورت مندوں میں کمبل، گرم کپڑے، دوائیں اور اشیائے خورونوش تقسیم کی گئی۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بتایا گیا ’سینٹرکے تحت یمن کے متاثرین کے لیے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرین کو طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے قائم مرکز میں 488 افراد کو طبی امداد بھی مہیا کی گئی۔ مختلف امراض میں مبتلا افراد کا طبی معائنہ اور انہیں دوائیں فراہم کی گئی ہیں۔‘
واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر برائے فلاح انسانیت کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مند مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکز کے تحت مختلف ممالک میں طبی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں جہاں مریضوں کو علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
 
 

شیئر: