وصول پروگرام سے محفوظ ٹرانسپورٹ خدمات دی گئی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
وصول ٹرانسپورٹ پروگرام سے 60 ہزار سعودی خواتین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت لائسنس یافتہ سمارٹ ایپس کے ذریعہ ٹیکسی کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں کام کی جگہ پر آنے جانے کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وصول ٹرانسپورٹ پروگرام کا مقصد لیبر مارکیٹ میں خواتین کی شرکت میں اضافہ اور ملازمت میں استحکام پیدا کرنا ہے۔
اٹھارہ سے پینسٹھ سال عمر کی ایسی سعودی خواتین جن کے پاس اپنی گاڑی نہیں یا جو گاڑی چلانا نہیں جانتیں یا جن کے پاس گاڑی چلانے کا لائسنس نہیں ہے انہیں ملازمت کےمقام پر پہنچنے اور واپسی کے لیے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وصول پروگرام ان خواتین کے لیے یومیہ سفر کو آسان بنانے میں مدد کرتا ہے۔ 60 ہزار سے زیادہ سعودی خواتین ملازمین نے نقل و حمل کے اس خاص پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ایسے حل تلاش کرنا ہے جو نجی شعبے میں سعودی خواتین کارکنوں کے لئے نقل و حمل کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرکے انسانی وسائل کے ترقیاتی فنڈ (ایچ آر ڈی ایف) سے اعلی معیار کے لیے سبسڈی فراہم کریں۔
نجی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے لئے ہدف کے تعاون سے وصول ٹرانسپورٹ پروگرام سامنے آیا ہے۔
ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ(ہدف) کے مطابق اس نے وصول پروگرام میں ترامیم اور اپ ڈیٹ کی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہورہی ہے۔
اس طریقہ کار میں وصول پروگرام میں اندراج کی شرائط میں ترامیم شامل تھیں، جن میں سماجی انشورنس برائے جنرل انشورنس کے تحت اندراج بھی موجود ہے۔
اس پروگرام میں ترامیم کے تحت ایسی کارکن خواتین مستفید ہو سکتی ہیں جن کی تنخواہ آٹھ ہزار ریال ماہانہ سے کم ہو، ان ترامیم میں ایچ آر ڈی ایف کے ذریعہ مہیا کردہ ماہانہ مالی معاونت بھی شامل ہے۔
زیادہ سے زیادہ آٹھ سو ریال ماہانہ کرایہ کی مد میں وصول کیا جائے گا اوراس معاہدے کی مدت بارہ ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔