مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو موسم کیسا رہے گا؟
جمعرات 20 فروری 2020 22:56
مدینہ منورہ اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوجائے گا۔ فوٹو عاجل
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل بروز جمعہ مملکت کے شمالی وسطی اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ 9علاقوں میں غبار آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق الجوف ، حدود شمالیہ، قصیم، حائل، ریاض، مشرقی ریجن اور نجران کے جنوبی و مغربی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مملکت کے شمالی وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
بحر الاحمر میں ہوا کا دباﺅ 15سے 45ناٹیکل میل ہوگا۔ جبکہ کھلے سمندر میں موجیں ایک سے ڈھائی میٹر تک بلند ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تبوک، الجوف ، حائل اور مدینہ منورہ میں بارش کا بھی امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں