Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید سردی کی نئی لہر کہاں کہاں متوقع؟

شمالی حدود ریجن میں سرد ہواﺅں کے جھونکے چلیں گے۔فائل فوٹو: ایس پی اے
 سعودی عرب میں ماہرین موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو مملکت کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔ حدود شمالیہ کا علاقہ شدید سردی کی لہر سے متاثر ہوگا۔ سرد ہوائیں چلیں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل کی دوپہر سے سرد ہواﺅں کی شروعات ہوگی۔ شمالی حدود ریجن میں سرد ہواﺅں کے جھونکے پوری قوت سے چلیں گے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے’ شمالی حدود ریجن، الجوف اور تبوک ریجن تیز ہواﺅں سے متاثر ہوں گے۔ سب سے زیادہ سردی تبوک میں پڑے گی جہاں سرد ہوائیں 70کلو میٹر کی رفتار سے چلیں گی‘۔
’بدھ کو تیز ہوائیں دوبارہ چلنا شروع ہوں گی اور منگل کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوں گی۔ الجوف اور شمالی تبوک سے لیکر حفر الباطن ، مشرقی ریجن اور الربع الخالی کے صحرا تک تیز ہواﺅں کے جھونکے چلیں گے‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: