جدہ بارش کی مقدار پر تضاد بیانی
جدہ.... کنگ عبدالعزیز یونیوسٹی اور محکمہ موسمیات نے جدہ میں ہونے والی بارش کی مقدار کی بابت متضاد بیان جاری کئے ہیں۔ دونوں میں 22ملی میٹر کا فرق ہے۔ یونیورسٹی میں موسمی تبدیلیوں پر تحقیق کرنے والے مرکز نے بتایا کہ بارش 56.9ملی میٹر ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا کہ بارش 35.24ملی میٹر ہوئی ہے۔