Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاک

ایران میں کورونا کے کیسز کی کل تعدا 18 ہو گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ایران میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے 13 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قم میں سات، تہران میں چار اور گیلان  میں دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خبر رساں اداے روئٹرز کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب 18 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک چار افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 236 ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق چین کے صوبے ہوبئے سے ہے جہاں سے وائرس کا آغاز ہوا تھا، جبکہ دنیا کے 25 سے زیادہ ممالک میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔
دوسری جانب وائرس کے پھیلاؤ سے ایشیا کی فضائی کمپنیوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 27 ارب ڈالر سے زیادہ بتایا گیا ہے اور متاثر ہونے والی فضائی کمپنیوں میں سے بیشتر کا تعلق چین سے ہے۔

شیئر: