Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے علاج کی دعویدار خاتون چینی سفارتخانے پہنچ گئی

سلوی المطیری نے پہلے کورونا کے علاج کے لیے 3 ارب ڈالر طلب کیے تھے (فوٹو: مزمز)
کویتی سوشل میڈیا سٹار سلوی المطیری، جن کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس کورونا کا علاج ہے، کویت میں چینی سفارتخانے سے رجوع کرلیا ہے۔ 
مزمز کے مطابق المطیری نے سوشل میڈیا پر سفارتخانے کے باہر کھڑے ہوکر ویڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ’میں اپنے دعوے میں سچی ہوں، میرے پاس کورونا کا علاج ہے جسے میں چینی سفارتخانے میں ذمہ دار کے حوالے کروں گی۔‘
کویتی سوشل میڈیا سٹار سلوی المطیری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ قبل ازیں المطیری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس وبائی مرض کورونا کا شافی علاج ہے۔ اس ضمن میں اس نے علاج کے لیے 3ارب ڈالر طلب کیے تھے۔

سوشل میڈیا سٹار نے نئی وڈیو میں کہا ہے ’اپنے دعوے میں سچی ہوں‘ (فوٹو مزمز)

سوشل میڈیا صارفین نے المطیری کے وعدے کو جھٹلاتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان کے پاس کوئی علاج نہیں وہ خود نمائی میں مبتلا ہے۔‘
لوگوں کے ریمارکس کے بعد المطیری نے کویت میں چینی سفارتخانے کے باہر کھڑے ہوکر وہ دستاویز بھی دکھائی جس میں اس کے مطابق کورونا کا شافی علاج درج ہے۔
واضح رہے اس سے قبل معروف عالمی شہرت یافتہ فن کار جیکی چن نے کورونا کا علاج دریافت کرنے والے کے لیے ایک لاکھ 34 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: