مقابلے میں خواتین کی 20 ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ فوٹو:ٹوئٹر
ریاض میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والے تاش ٹورنامنٹ میں 16ہزار میں سے چھ ٹیمیں فائنل راﺅنڈ میں پہنچی ہیں۔ مقابلے میں خواتین کی 20 ٹیمیں بھی شریک ہیں۔
ٹورنامنٹ کے ضوابط کے مطابق ہر ٹیم کو تین راونڈ کھیلنا تھے۔ جیتنے پر وہ اگلے مرحلے میں پہنچنے کی حقدار تھی۔
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا گیا ’ریاض چیمپیئن شپ کے تحت مملکت کی سطح پر سب سے بڑے تاش ٹورنامنٹ میں مختلف عمر کے حساب سے ٹیموں کا تعین کیا گیا ہے۔‘
انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے’ تاش ٹورنامنٹ سے اس شعبے میں مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔‘
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن پر دس لاکھ ریال، دوسری پر پانچ لاکھ ریال، تیسری پر تین لاکھ ریال جبکہ چوتھی پوزیشن پر دو لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔