کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی میں منعقد ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی گالف لیگ کی سرپرستی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین میں مجموعی طور پر ایک ملین ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
سعودی گالف لیگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ٹورنامنٹ میں 108 سعودی اور غیر ملکی خواتین حصہ لیں گی جن میں اس کھیل کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ٹورنامنٹ کے ذریعہ ہم دنیا کو مرد وزن کے درمیان مساوات اور یکساں مواقع کی فراہمی کا پیغام دینا چاہتے ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’گالف ٹورنامنٹ کے مقابلے دنیا کے 55 ممالک میں براہ راست دکھائے جائیں گے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں گالف کو زیادہ بہتر انداز میں متعارف کرایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں گالف میں عالمی سطح کے مقابلے منعقد کروانا بھی مقصود ہے‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’اس سے پہلے سعودی عرب نے متعدد کھیلوں کے عالمی مقابلے انتہائی کامیابی سے منعقد کراچکا ہے‘۔