انڈین ایئر فورس کے ایک ترجمان کے مطابق ’پیپسٹرل وائرس ایس ڈبلیو 80‘ تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد کریش ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ونگ کمانڈر چیمہ ڈیپوٹیشن پر این سی سی میں تعینات تھے۔
ان کے مطابق دو سیٹوں والے جہاز کے حادثے میں ایک کیڈٹ زخمی بھی ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
’پیپسٹرل وائرس ایس ڈبلیو 80‘ طیارہ کیڈٹس کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس میں انجن نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ تین فروری کو بھی انڈین آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ریاسی ضلعے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
ہیلی کاپٹر ریاسی ضلعے کے علاقے ’ردکھد‘ میں تباہ ہوا تھا تاہم اس حادثے میں دونوں پائلٹس محفوط رہے تھے۔