Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے

حسنی مبارک کی عمر 91 سال تھی (فوٹو: اے پی)
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک قاہرہ میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 92 سال کی عمر پائی تھی۔
گزشتہ ہفتوں سے وہ علیل تھے۔ بعد ازاں سرجری کے لیے ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ 
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ قاہرہ کی طنطاوی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
مصر کے سرکاری ٹی وی چینل پر ایوان صدر نے تعزیتی پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اسی طرح مصری مسلح افواج نے بھی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مصر کے لیے سابق صدر کی خدمات یاد گار رہیں گی۔
 

حسنی مبارک کی اپنے پوتے کے ساتھ آخری تصویر ( فوٹو: ٹوئٹر)

سابق صدر حسنی مبارک 30 سال تک مصر کے حکمران رہے۔ وہ صدر انور السادات کے قتل کے بعد 14 اکتوبر 1981 میں مصر کے حکمران بنے۔
2011 کے دوران مصر میں عوامی احتجاجی مظاہرے جب شدت اختیار کرگیے تو انہوں نے 11 فروری 2011 کو اقتدار مصری افواج کے حوالے کردیا تھا اور حکومت سے علیحدہ ہوگئے۔
انہوں نے ملٹری کالج سے 1950 میں ڈگری حاصل کی اور ترقی کرتے فضائیہ کے سربراہ بن گیے۔ بعد ازاں 1975 میں صدر انور السادات نے انہیں نائب صدر کے عہدے پر فائز کردیا تھا۔
2017 میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے عوامی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے مقدمے میں ان کو بری کر کے رہا کر دیا تھا۔
قبل ازیں زریں عدالت نے انہیں مظاہرین کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کروانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں