خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کر کے متعدد فیصلے کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل کو دارالحکومت ریاض سے جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق وزیر سول سروس سلیمان الحمدان اور سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ ابراہیم العمر کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔
خادم حرمین شریفین نے وزارت سول سروس کو وزارت محنت وسماجی فروغ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کے بعد نئی وزارت کا نام وزارت ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
نیوم سٹی: دنیا کا پہلا شہر جو تین ملکوں پر پھیلا ہوا ہےNode ID: 423741
-
شاہ سلمان کے یوم بیعت کے 5 سالNode ID: 445906
-
سعودی عرب کی سیاحت کے لیے مفت ویزےNode ID: 449506