جدہ کورنیش پر منگل کواچانک بلند لہروں سے ساحل کا کچھ علاقہ متاثر ہوا جس کے باعث مخصوص علاقہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورنیش کے متاثرہ علاقے کی تصویریں بھی جاری کی گئی جبکہ بیان میں کہا گیا کہ کورنیش کے مخصوص حصے میں آنے والے عارضی طور پر متبادل راستہ اختیار کریں۔
مقامی نیوز ویب ’سبق ‘ کے مطابق بلند وبالا لہروں نے ساحل پر بنے ایک ریسٹورنٹ کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچایا ۔ بلند لہریں ہوٹل کی لابی تک پہنچ گئیں۔
شاهد
تضرر أحد المطاعم على كورنيش #جدة بسبب الإرتفاع الكبير في أمواج البحر عصر اليوم pic.twitter.com/5JdedCtsVc— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) February 25, 2020
کورنیش تفریح کےلیے آنے والوں نے سوشل میڈیا پر متعدد وڈیوز شیئر کی ہیں جن میں کورنیش کی متاثرہ سڑک کو بھی دکھایا گیا ہے جو سمندری پانی سے جزوی طور پر متاثر ہوئی۔
واضح رہے منگل کو جدہ کے ساحل پر بلند وبالا لہروں کے باعث صورتحال جزوی طور پر متاثر ہوئی۔ دیگر شہروں سے تفریح کے لیے آنے والوں کو متاثرہ علاقے سے دوررکھنے کےلیے شہری دفاع اور ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
تنبيه ..
الآن في جدة أمواج عاتية حطمت الحواجز وكراسي الجلوس وبعض المطاعم المطلة على الكورنيش ..
اللهم نسألك خيرها ونعوذ بك من شرها .
ونسألك أن تصرف عن المسلمين شرها ، واحفظ الساكنين في البر والعابرين في البحر .
تصوير أحد الأصدقاء . pic.twitter.com/JkEnNfTfvV— د. خضر بن سند (@Khader_sanad) February 25, 2020
مقامی نیوز ویب سائٹ ’اخبار 24‘ نے ’عرب ویدر‘ ٹویٹر اکاونٹ پر جاری وڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں ساحل پر بنے ایک ہوٹل میں لہروں سے ہونے والی تباہی کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری وڈیو میں زیر آب آنے والی ایک سڑک بھی دیکھی جاسکتی ہے جسے بعد ازاں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے عارضی طور پر بند کرکے ٹریفک کو دوسری سمت منتقل کر دیا۔