مجموعی طور پر 1116 کلو چرس اور 76516 کلو نشہ آور پودہ (قات) ضبط ہوا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی سرحدی سکیورٹی فورس نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ٹن سے زیادہ حشیش اور 7 ٹن سے زیادہ نشہ آور پودہ (قات) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سکیورٹی فورس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مسفر بن غنام القرینی نے کہا ہے کہ ’سمگلنگ کی مختلف کوششوں میں 51 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔‘
ترجمان نے کہا کہ ’جنوبی سرحدوں کی خلاف ورزی اور دراندازی کی کوشش کے علاوہ منشیات سمگل کرتے ہوئے ایتھوپیا کے 34 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔‘
’گرفتار شدگان میں 10 یمنی، 4 صومالی اور 3 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔‘
ترجمان کے مطابق ’گرفتار شدگان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1116 کلو چرس اور 76516 کلو نشہ آور پودہ (قات) ضبط ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات اور گرفتار شدگان کو ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔‘