انڈین شہری کوسزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیاجائے گافوٹو: سوشل میڈیا
دبئی کرمنل کورٹ نے ایک انڈین شہری کو جعلی انڈین کرنسی سمگل کرنے کے جرم میں تین برس قید اور دولاکھ اماراتی در ہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
انڈین شہری کو قید کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیاجائے گا۔
امارات ٹوڈے کے مطابق دبئی میں کسٹم حکام نے انڈیا سے آنے والے ایک انڈین شہری کےبیگ میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 40 لاکھ جعلی نوٹ بر آمد کر لیے۔
کسٹم حکام نےبیگ میں چھپائے گئے 40 لاکھ جعلی نوٹ بر آمدکیے تھے۔فوٹو: سوشل میڈیا
کسٹم اہلکار نے مسافر کے بیگ کو غیر معمولی پھولا ہو پایا تو اسے شک ہوا۔ بیگ کوسکینگ مشین سے گزار گیاتو معلوم ہوا بیگ کی خفیہ تہوں میں نامعلوم اشیا موجودہیں۔
مسافر نے جب کسٹم اہلکار کو سکینگ مشین پر بیگ رکھتے دیکھا تو وہ گھبرا گیا اس نے کسٹم اہلکار کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ بیگ میں کچھ نہیں ہے۔
اہلکار نے بیگ کے خفیہ خانے دریافت کرکے انہیں کھولا تو اس میں چھپائے گئے انڈین کرنسی نوٹ بر آمد ہوئے ۔ نوٹوں کا تجزیہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ تمام جعلی تھے جن کی مالیت 40 لاکھ انڈین روپے کی بتائی جاتی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے کسٹم پولیس کو بتایا تھا کہ بیگ اور اس میں چھپائے گئے نوٹ ا س کے نہیں بلکہ اسکے دوست کے ہیں جس نے یہ بیگ دبئی پہنچانے کا کہا تھا۔