خواتین ڈرائیونگ کے معاملے میں مردوں سے پیچھے نہیں رہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں خواتین کی بڑی تعداد ڈرائیونگ کرنے لگی ہے۔ خواتین ڈرائیونگ کے معاملے میں بھی مردوں سے پیچھے نہیں رہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق بعض خواتین ٹریفک قوانین سے لاعلمی یا ناتجربہ کاری سے ٹریفک خلاف ورزیاں بھی کر رہی ہیں۔
دبئی میں ایک عجیب واقعہ یہ پیش آیا۔ بیوی کی ٹریفک خلاف ورزیاں اور جرمانے بڑھے تو خاوند نے دھمکی دی کہ ’اگر آپ نے ٹریفک خلاف ورزیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا تو میں سوتن لے آﺅں گا‘۔
اخبار کے مطابق’ شوہر کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی اور بیوی نے سوتن کی دھمکی سنتے ہی ٹریفک خلاف ورزیاں کم کردیں اور ٹریفک قانون کی پابندی کرنے لگی‘۔