پاکستان سپر لیگ فائیو کے پانچویں ایڈیشن کے بارہویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ہے۔
سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے گلیڈی ایٹرز کو 200 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ تاہم کوئٹہ یہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور وہ 20 اورز میں صرف 167 رنز ہی بنا سکی۔
سلطانز کے ریلی روسو کو پی ایس ایل کی تیز ترین اور ریکارڈ ساز سینچری مکمل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسری طرف کوئٹہ کے شین واٹسن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز بنائے۔
سلطانز کے بولرز بلاول بھٹی اور سہیل تنویر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
-
سلطانز نے کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیاNode ID: 461906
-
پی ایس ایل: پشاور زلمی نے قلندرز کو 16 رنز سے ہرا دیاNode ID: 461971
-
’پاکستان نہیں جاؤں گا‘: مشفیق الرحیم اپنے فیصلے پر قائمNode ID: 461991
سلطانز کے ریلی روسو نے نے 44 گیندوں پر 100 بنا کر پی ایس ایل کی تیز ترین سینچری مکمل کی ہے۔ پانچویں ایڈیشن میں وہ کامران اکمل کے بعد سینچری بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔
یہ میچ جیتنے کے بعد سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اس نے پانط میچز کھیلے ہیں اور ان میں سے صرف ایک میچ ہارا ہے۔
سنیچر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں کا اس ٹورنامنٹ کے دوران پہلا ٹاکرا تھا۔ سلطانز کو ہوم کراؤڈ کا ایج حاصل تھا، جبکہ کوئٹہ دفاعی چیمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم تھی۔
ملتان سلطانز کے کپتان اس کے اوپنگ بلے باز شان مسعود ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے رہے تھے۔
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں آج کون سے کھلاڑیوں نے اپنا کھیل دکھایا، اس کی لسٹ نیچے ٹویٹ میں دی گئی ہے۔
It's a top of the table clash in Multan! @MultanSultans have won the toss and will be batting first. #MSvQG #HBLPSLV pic.twitter.com/BKpI6QNzzY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 29, 2020
سنیچر ہی کو دوسرا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بارش کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہوگا۔
گذشتہ روز ملتان اور راولپنڈی میں دو مقابلے ہوئے جن میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو مات دی، جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ہرایا۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پہلی بار پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچوں سیزن کی چھ ٹیموں میں 30 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پی ایس ایل فائیو کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
