پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملطان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیا ہے۔
187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر معین علی کو پلیئر آف دے میچ قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
آپ کے شہر میں خواتین کرکٹرز کی اچھی اکیڈمی کون سی ہے؟Node ID: 460781
-
سلطانز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 461521
-
کوئٹہ نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 461706
کراچی کنگز نے جب اننگنز کی شروعات کی تو اوپنر شرجیل خان روایتی جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ لیکن معین علی کی ایک گیند کو پُل کرنے کی کوشش میں وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم اور ایلکس ہیلز نے اسکور 45 تک پہنچایا لیکن محمد عرفان کی گیند پر محمد الیاس نے شاندار کیچ لے کر بابر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
ایلکس ہیلز کا ایک کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔
UFFF WE LOVE YOU MULTAN!
Another brilliant, noisy house-full crowd in the city of saints!#MSvKK #HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/XNDNThjhUb
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2020
عمران طاہر نے کیمرون ڈیلپورٹ کا کام تمام کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی۔
کپتان عماد وسیم بھی زیادہ دیر وکٹ پر قیام نہ کر سکے۔ جب کہ چیڈول والٹن 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔کرس جورڈن اور افتخار احمد بالترتیب 13 اور 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمید آصف 20 رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بنے۔
ملتان کی جانب کی عمران طاہر نے تین اور شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ معین علی، محمد عرفان اور محمد الیاس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز بنائے.
BADLA!
Imran Tahir takes his revenge for a 94m six by getting rid off Chadwick Walton! #MSvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/k8f2Wh6169
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2020
سلطانز کی جانب سے معین علی اور شان مسعود نے شاندار نصف سینچریاں سکور کیں۔
کراچی کنگز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں محمد عامر کے خلاف معین علی مشکلات سے دوچار نظر آئے لیکن دوسرے اینڈ سے ذیشان اشرف نے جارحانہ انداز اپنایا۔
Aaj tou bhai Moeen Ali ka din hai.
Multan erupts as the off-spinner strikes in his very first over. #MSvKK #HBLPSLV pic.twitter.com/prIeMT9TPa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2020
ذیشان بہت اچھے ٹچ میں نظر آئے۔ وہ تیز کھیلنے کی کوشش میں افتخار احمد کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
نہوں نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ اس کے بعد معین علی کا ساتھ دینے شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑی ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
معین علی نے ابتدا میں مدافعانہ بیٹنگ کے بعد جارحانہ انداز اپنایا۔
معین علی 42 گیندوں پر چار چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
رلی روسو بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھر سکیں اور وہ صرف آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
OUT! 4.5 - M Irfan to B Azam
Watch ball by ball highlights at:https://t.co/TK2kM1H07z#HBLPSLV #TayyarHain #MSvKK@_cricingif pic.twitter.com/eXwxUn6eFO
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 28, 2020
شان مسعود نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے۔
روی بوپارہ بھی ایک چھکا مارنے کے بعد محمد عامر کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ خوشدل شاہ بھی کوئی بڑا شاٹ کھیلنے میں ناکام رہے۔
اختتامی اوورز میں ملتان سلطانز کی ٹیم زیادہ تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6و کتوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔
SIX! 15.5 - M Amir to S Masood
Watch ball by ball highlights at:https://t.co/TK2kM1H07z#HBLPSLV #TayyarHain #MSvKK@_cricingif pic.twitter.com/lqLYRP53Hb
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 28, 2020