پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 14 ویں مقابلے میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا ہے۔
اسلام آباد نے کراچی کو 184 رنز کا ٹرگٹ دیا تھا جسے کنگز نے 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ ایلکس ہیلز کو 30 گیندوں پر 52 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ کے دوران یہ پہلا ٹاکرا تھا۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کراچی کنگز چار پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
-
سلطانز نے کنگز کو 52 رنز سے ہرا دیاNode ID: 461906
-
ملتان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتحNode ID: 462126
-
پشاور اور اسلام آباد کا میچ بارش کے باعث منسوخNode ID: 462166
کنگز نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے سٹار بلے باز بابر اعظم آج خلاف معمول کوئی رن بنائے ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد شرجیل خان آئے جنہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن 38 رنز بنا کر رومن ریئس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
کیمرون ڈیلپورٹ نے بھی 38 رنز بنائے مگر وہ ڈیل سٹین کی بال پر پویلین کو چلے گئے۔ ایلکس ہیلز نے اچھا کھیل دکھاتے ہوئے 52 رنز بنائے اور پھر احمد صفی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد افتخار احمد آئے جو آج کوئی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے اور ایک ہی رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
عماد وسیم اور کیڈوک والٹن وکٹ پر موجود رہے اور انہی کی پارٹنرشپ کی وجہ سے کنگز اس میچ میں فاتح رہا۔ عماد وسیم نے 19 ویں اوور میں فہیم اشرف کو دو لگاتار چھکے مار کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونکی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 87 رنز بنائے جبکہ ان کے ساتھ کپتان شاداب خان نے شاندار طریقے سے کھیلتے ہوئے 54 سکور بنائے۔
اوپننگ بلے باز منرو آج کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور وہ ایک رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کراچی کنگز کے فیلڈر نے کرس جارڈن کی بال پر رونکی کا کیچ چھوڑا جس کا خمیازہ انہیں رونکی کے چھکوں اور چوکوں کی صورت میں بھگتنا پڑا۔
محمد رضوان 22 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگرم بھی کریز پر زیادہ دیر نہ رک سکے اور وہ 16 رنز بنا کر عماد وسیم کی بال پر پولین کو لوٹ گئے۔
یونائیٹڈ نے پی ایس ایل فائیو میں پانچ میچز کھیلے ہیں اور ان میں دو میچز جیتے ہیں، دو ہارے ہیں اور ایک میچ گذشتہ روز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جس کا اسے ایک پوائنٹ ملا۔ اس طرح یونائیٹڈ کے کل پانچ پوائنٹس ہیں۔
کراچی کنگز نے چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے دو میچز میچز جیتے ہیں۔ اس طرح کنگز کے کل چار پوائنٹس ہیں۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پہلی بار پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچوں سیزن کی چھ ٹیموں میں 30 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
پی ایس ایل فائیو کے میچز ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جا رہے ہیں۔
