مصری خاتون جج انسداد بدعنوانی افریقی تنظیم کی رکن منتخب
مصری خاتون جج انسداد بدعنوانی افریقی تنظیم کی رکن منتخب
پیر 2 مارچ 2020 18:22
امل عمار خواتین کی قومی کونسل کی رکن بھی ہیں۔فوٹو: سیدتی
مصرکی ایک خاتون جج امل عمار کو پہلی مرتبہ انسداد بدعنوانی افریقی تنظیم کا رکن منتخب کرلیا گیا۔
انتخاب دو برس کے لیے کیا گیا ہے۔ امل عمار خواتین کی قومی کونسل کی رکن بھی ہیں۔
ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں مشاورتی کونسل کے انتخابات کے دوران شمالی افریقہ سے نمائندے کے طورپر منتخب کیا گیا ہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق امل عمار نے انسداد بدعنوانی افریقی تنظیم کا رکن منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’علاقائی سطح پر یہ اچھی پیشرفت ہے۔ مجھے اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ 2007 میںمجھے خاتون جج کے طور پرمنتخب کیا گیا‘۔
امل عمار کو ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔فوٹو: سیدتی
یاد رہے کہ جج امل عمار کوانسداد بدعنوانی افریقی یونین کی مشاورتی کونسل کا ڈپٹی چیئرمین 2019 میں منتخب کیا گیا تھا۔
خواتین کی قومی کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر مایا مرسی نے امل عمار کو اس منصب پر فائز ہونے پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی۔
امل عمار انسداد بدعنوانی افریقی تنظیم کی مشاورتی کونسل کی چیئرپرسن کا اعزاز بھی پاچکی ہیں۔ انہوں نے شرم الشیخ میں افریقی فورم کے پہلے اجلاس کے افتتاح سے خطاب بھی کیا تھا۔