Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیوی روزگار کے لیے گھر سے نکل سکتی ہے‘

امارات نے 2005 میں جاری کردہ قانون نمبر 28 میں ترمیم کی ہے فوٹو: سوشل میڈیا
متحدہ عرب امارات نے عائلی امور کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ ’ملازمت کے لیے بیوی کا گھر سے نکلنا خاوند کے فرائض سے انحراف نہیں۔‘
الامارات الیوم کے مطابق امارات نے 2005 میں جاری کردہ قانون نمبر 28 میں ترمیم کرتے ہوئے واضح کیا ’اگر بیوی شریعت یا روایت یا ضرورت یا روزگار کے لیے گھر سے نکلتی ہے تو یہ شوہر کے فرائض سے انحراف نہیں ہوگا‘۔
’اسے شوہر کے حقوق کی ادائیگی سے انحراف کے زمرے میں نہیں لایا جائے گا۔ قاضی کو اس سلسلے میں خاندان کے مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا‘۔ 

امارات کے قانون میں شوہر کے لیے بیوی پر تین حق مقرر ہیں (فوٹو: امارات الیوم) 

امارات کے قانون میں شوہر کے لیے بیوی پر تین حق مقرر ہیں۔ پہلا حق یہ ہے کہ بیوی گھر کی نگرانی کرے گی۔ دوسرا حق گھر کے اثاثوں کی حفاظت کرے۔
تیسرا حق کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہونے کی صورت میں شوہر سے اپنی اولاد کی رضاعت کا ہے۔ شریعت کی جانب سے مقررہ دیگر حقوق بھی شامل ہوں گے۔
اماراتی قانون میں پانچ ایسی صورتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جن میں شوہر پر بیوی کا نفقہ ساقط ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر مسلم ممالک میں عائلی امور کے قانون کے تحت بیوی شوہر کی اجازت اور مرضی کے بغیر گھر سے باہر جانے کی مجاز نہیں ہے۔
 

شیئر: