ایتھوپیا میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس
عدیس ابابا ...افریقی ملک ایتھوپیا میں خاتون صدر کے بعد ملک کی سب سے اعلیٰ عدالت کی سربراہی بھی ایک خاتون کو سونپ دی گئی۔ ایتھوپیا کی پارلیمنٹ نے میازا اشیفانی کو سپریم کورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم ابیی احمد کے اقدامات کے بعد سھل ورق زودی کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔ایتھوپیا میں کسی خاتون کا حکومت کے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنا کوئی حیرت کی بات نہیں۔ کابینہ کے 20 وزراءمیں 10 وزارتیں خواتین کے پاس ہیں۔وزیراعظم کے مشیر فیٹسوم اریگا نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ حکومت اہم ریاستی عہدوں پر مردو خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ایتھوپیا کی وزیراعظم کی شہرت کو اس وقت نقصان پہنچا جب انہوں نے 14 سالہ لڑکی کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل کی حمایت کی تھی۔ مقتول لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی نے شادی سے بچنے کے لئے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔