حالیہ دنوں میں پاکستانی شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں نے اپنے اداکاری کے کرئیر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایک نیا اضافہ فیروز خان کا ہے جنہوں نے شوبز کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے فیروز خان نے لکھا کہ ’میرے مداح میری طرف سے بیان کے منتظر تھے۔ میں صرف اسلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلوں گا اور اپنی خدمات اسی کے لیے وقف کر دوں گا۔‘
فیروز خان کی اہلیہ نے فروری میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ان کے شوہر دین کی راہ میں نکل گئے ہیں اور اس پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
- my fans have been waiting for a statement from me. I announce that I quit the showbiz industry and will only act and provide my services for the teaching of Islam through this platform if needed else anything but this InshAllah,Request you all to pray for me and my loved ones.
— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 6, 2020
اس سے قبل فیروز خان نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈلیٹ کردیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ شوبز چھوڑ دیں گے۔ لوگ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ فیروز خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جیمل سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے روحانی سفر کا آغاز کیا۔
فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے ٹویٹ کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس پر اپنی رائے دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔
ڈاکٹر عائشہ نوید نامی ایک صارف نے لکھا ’مجھے لگتا ہے آپ کو میڈیا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ آپ ایسی فلمیں اور ڈرامے کر سکتے ہیں جس سے لوگوں کو اچھی باتیں سکھائی جا سکیں۔ آپ بہت صلاحیت رکھتے ہیں اور آپ کو کام کرتے رہنا چاہیے۔‘
I don't think you should quit media industry. You can come forward with your own stuff like movies and dramas and preach good stuff to people. You are highly talented and you should keep working.
— Dr Ayesha (@Dr_AyeshaNavid) March 6, 2020