Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ، نئے ویزے پر آنے والوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا

میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنے کا ضابطہ اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والوں پر نافذ ہوگا ( فوٹو: الریاض)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا کے شکار ممالک سے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’میڈیکل سرٹیفیکیٹ سے یہ ثابت ہو کہ آنے والے مسافر کورونا وائرس سے پاک ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سرٹیفیکیٹ ہر اس شخص کو پیش کرنا ہوگا جو کورونا کے شکار ممالک میں گزشتہ 14 دن کے دوران قیام کر چکا ہے۔‘
وزارت نے مزید کہا  کہ ’فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے سے پہلے یقین کر لے کہ اس کے پاس سرٹیفیکیٹ موجود ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر جاری ہوا ہے۔‘
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا کے شکار ممالک میں موجود سعودی سفارتخانے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے مستند اور معیاری ادارے مقرر کریں گے۔‘

سعودی سفارتخانے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے مستند اور معیاری اداروں کا تقرر کریں گے ( فوٹو: سبق)

وزارت نے کہا ہے کہ ’ان ضابطوں سے ان انسانی حالات کو استثنیٰ ہوگا جنہیں وزارت داخلہ اور وزارت صحت جائزہ لینے کے بعد استثنیٰ دیں گے۔‘
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: