سعودی وزارت ثقافت نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا۔ پروگرام کے مطابق یہ نمائش دو سے 11 اپریل 2020 تک منعقد ہونے والی تھی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت نے نمائش ملتوی کرنے کے اسباب کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ نمائش کے شائقین اور مختلف ممالک کے کارکنان کی سلامتی کی خاطر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
نمائش میں دنیا بھر کے ممالک بک سٹال قائم کرتے اور اس میں ان ممالک کے نمائندے شرکت کرتے۔ ان سب کی سلامتی کی خاطر نمائش ملتوی کردی گئی۔
مزید پڑھیں
-
کورونا: جدہ میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول ملتوی
Node ID: 463006
انٹرنیشنل بک فیئر ریاض خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کتب میلہ بن چکا ہے۔ اسے عربی کتابوں کی نمائشوں میں اہم حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔
چالیس برس قبل ریاض میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کی شروعات عرب ثقافتی منظرنامے کے طور پر کی گئی تھی۔ اس میں ہر سال عرب ممالک نیز علاقائی اور بین الاقوامی ناشران بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں انٹرنیشنل بک فیئر ریاض کی نگرانی وزارت ثقافت کے حوالے کردی گئی تھی۔ اب یہ وزارت ہی اس کا انتظام کراتی ہے۔