Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکی نے خود کشی کیوں کی؟ 

لڑکی نے پیغام میں لکھا تھا’خودکشی طاقتوروں کا کام‘ (فوٹو: سوشل میڈیا)
حائل ریجن میں پولیس ٹیم خودکشی کرنے والی سعودی لڑکی کے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لڑکی نے خود کو گولی مارنے سے قبل چند الفاظ پر مشتمل پیغام چھوڑا تھا۔
17 سالہ لڑکی نے پیغام میں لکھا تھا کہ ’خودکشی طاقتوروں کا کام‘۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق حائل ریجن کے مغرب میں واقع الشملی کمشنری میں پولیس خودکشی کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں لڑکی نے گھر میں موجود پستول سے خود کو گولی مار لی تھی۔
پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کرتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ خودکشی کی وجہ کیا تھی اور وہ پیغام جو لڑکی نے چھوڑا ہے اس کا کیا مقصد تھا۔
یاد رہے ماضی میں آن لائن گیم ’بلوویل‘ کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی لوگوں نے خودکشیاں کی تھیں جس کے بعد اس گیم پر ہر ملک میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

شیئر: