Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی لڑکی نے سمارٹ فون نہ ملنے پر خود کشی کر لی 

مراکش کے شمالی شہروں میں خود کشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
سمارٹ فون کی فرمائش پوری نہ ہونے پر 16 سالہ لڑکی نے زہر کھا کر اپنی جان لے لی۔
الامارات الیوم کے مطابق لڑکی کا تعلق مراکش کے العرائش علاقے سے ہے، وہ اپنے والدین کے ساتھ خوشحال زندگی بس کر رہی تھی۔
لڑکی نے اپنے والد سے سمارٹ فون کی فرمائش کی تھی، پوری نہ ہونے پر چوہوں کا زہر کھا کر خود کشی کر لی۔
 

عرب دنیا میں خود کشی کے واقعات کے حوالے سے مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو: ارم نیوز

مراکش کی ایک مقامی ویب سائٹ العرائش کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ خاص طور پر ملک کے شمالی شہروں اور قریوں میں اس کا رواج ہوشربا حد تک بڑھ چکا ہے۔
رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر حکام نے خود کشیاں روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔
مراکشی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار شہریوں میں سے 5.3 کے تناسب سے خودکشیاں ہو رہی ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2000 سے 2016 کے درمیان کے ہیں۔
عرب دنیا میں خود کشی کے واقعات کے حوالے سے مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔
 اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خود کشیاں سوڈان میں ہورہی ہیں، جبکہ مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔

شیئر: