کورونا وائرس کے خوف سے جہاں لوگ ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز اکٹھے کر رہے ہیں وہیں مغربی ممالک میں لوگوں کو یہ فکر لاحق ہے کہ کہیں ٹوائلٹ پیپرز ختم نہ ہو جائیں۔
اسی خدشے کے پیش نظر ٹوائلٹ پیپرز کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ٹوائلٹ پیپرز مختلف ممالک کی مارکیٹوں سے غائب ہوگئے ہیں۔
اس بحران کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے اخبار ’این ٹی نیوز‘ نے آٹھ صفحات کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ لوگ ایمرجنسی ٹوائلٹ پیپر کی جگہ اخبار استعمال کر سکیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا سمیت مغربی ممالک میں لوگ پانی کی جگہ باتھ رومز میں ٹوائلٹ پیپرز استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک کی قلتNode ID: 456356
-
پولیس کو ٹوائلٹ پیپر چوری کرنے والے مسلح افراد کی تلاشNode ID: 459611
-
کورونا: اٹلی میں ہاتھ ملانے پر پابندیNode ID: 462936
اخبار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ’ٹوائلٹ پیپر کرائسس‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہاں، ہم نے یہ کیا ہے۔‘
اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ ’ہم نے اخبار کے اندر آپ کے لیے آٹھ صفحات مختص کیے ہیں تاکہ آپ انہیں کسی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کر سکیں۔‘
ٹوئٹر پر یہ خبر وائرل ہو چکی ہے اور ہیش ٹیگ ’ٹوائلٹ پیپر ایمرجنسی‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں لوگ اپنے ردعمل کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔
YES, WE ACTUALLY DID PRINT IT #toiletpapercrisis pic.twitter.com/jusP50ojYu
— The NT News (@TheNTNews) March 4, 2020