Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول 91 کی قیمت برقرار، 95 کی قیمت میں کمی

آرامکو نے پٹرول 95 کی قیمت کم کر کے دو ریال 5 ہللہ کردی ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نرخ کے مطابق پٹرول پی جی91 کی قیمت برقرار ہے جبکہ پٹرول پی جی95 کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو نے کہا ہے کہ ’مارچ میں پی جی91 کی قیمت پہلے کی طرح ایک ریال 55 ہللہ فی لیٹر رہے گی جبکہ پی جی 95 کی قیمت 2 ریال 5 ہللہ فی لیٹر ہوگی۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی جی95 کی قیمت 2  ریال 11 ہللہ فی لیٹر تھی جسے اس ماہ کم کر دیا گیا ہے۔
آرامکو نے کہا ہے کہ ’نئے نرخنامے پر عمل 11 مارچ سے ہوگا۔ ہر مہینے کے پٹرول نرخ آرامکو کی ویب سائٹ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔‘
کمپنی نے کہا ہے کہ ’مقامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان رہتا ہے۔ اس کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق ہوا کرتا ہے۔‘​

شیئر: