سعودی آرامکو نے یکم اپریل سے خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی آرامکو نے کہا ہے کہ کمپنی آئندہ ماہ یکم اپریل سے اپنی تیل کی پیداوار بڑھا کر روزانہ ایک کروڑ 23 لاکھ بیرل کر دے گی۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کا خطرہ، تیل نرخوں میں کمی
Node ID: 461186
-
دنیا بھر میں 94 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر
Node ID: 462916
-
کورونا وائرس: تیل کی عالمی منڈیوں میں مندی
Node ID: 463781
پیداوار میں روزانہ اضافے کی مقدار تین لاکھ بیرل ہو گی۔
آرامکو کی جانب سے سعودی سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ یکم اپریل سے تیل کی پیداوار 12.3 ملین بیرل روزانہ کے حساب سے ہو گی۔
بیان کے مطابق پیداوار میں اضافے کے مثبت اور طویل مدتی مالی اثرات ہوں گے۔
خیلجی حصص مارکیٹوں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا۔
آرامکو کے حصص کی قیمت گذشتہ دن کے 8.64 ڈالر فی شیئر سے بڑھ کر 8.91 ڈالر ہوگئی۔
اس سے قبل کمپنی کی درخواست پر آرامکو شیئرز میں ٹریڈنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:48 سے معطل کی گئی تھی۔
تیل کی قیمتوں میں 30 سال میں ایک دن کی سب سے بڑی کمی کے بعد منگل کے روز اضافہ ہوا۔
گاہگوں کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق سعودی آرامکو تیل کی قیمتوں میں چار سے آٹھ ڈالر فی بیرل کمی کرے گا، جس سے شمال مغربی یورب اور امریکہ کو سب سے زیادہ ڈسکاؤنٹ ملے گا۔