Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا خطرہ، تیل نرخوں میں کمی

ایک بیرل تیل کی قیمت 56.09 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے خطرات نے تیل کے نرخ چار فیصد گرا دیے جبکہ سونے کی قیمت میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
 چین سے باہر تیل کی عالمی طلب میں کمی کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔ یورپی ممالک پر بھی اس کا اثر پڑا ہے۔
 سعودی عرب کے اخبارالشرق الاوسط کے مطابق نارتھ سی سے نکلنے والے ایک بیرل تیل کی قیمت لندن میں 56.09 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تیل اپریل میں فراہم کیا جائے گا۔ جمعہ کے مقابلے میں پیر کو تیل کے نرخ 4.12 فیصد کم ہوئے ہیں۔

عالمی شیئرز کی قدر میں بھی مسلسل کمی ہورہی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک میں مغربی ٹیکساس سے نکلنے والے ایک بیرل تیل کی قیمت 51.28 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس حوالے سے 3.93 فیصد کمی ہوئی ہے۔
روئٹرز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فروری 2013 کے بعد اتنا اضافہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ دو فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
 فوری لین دین میں سونے کی قیمت 1.2فیصد بڑھی ہے۔ ایک اونس سونا 1663.06 ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ امریکہ میں طویل المیعاد سودوں میں سونے کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک اونس سونے کی قیمت 1665ڈالر میں فروخت ہوا۔
 دوسری طرف چین کے باہر کورونا وائرس سے متعلق خدشات بڑھنے کے باعث عالمی شیئرز کی قدر میں بھی مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

شیئر: