سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد آرامکو انتظامیہ نے کارروائی کی ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی آرامکو نے کمپنی کے دفتر میں ایک کارکن کو ہینڈ سینیٹائزر کے طور پر گھمانے کی مذمت کی ہے۔
کمپنی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسے فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرامکو میں ایک کارکن کو ہینڈ سینیٹائزر کا فریم پہنا کر دفتر میں گھمایا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو معاشرے کے مختلف طبقات نے مذمت کی۔
کمپنی کے اس اقدام کا مقصد اہلکاروں میں سینیٹائزر کے استعمال کی ترغیب دینا تھا۔
آرامکو نے ٹویٹ کی کہ ’سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر دیکھنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔ یہ انفرادی عمل ہے جو انتہائی غلط ہے۔‘
کمپنی نے مزید کہا کہ ’دفتر میں ہینڈ سینیٹائزر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا انتہائی بھونڈا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کے معروف اقدار اور اخلاقیات کے خلاف ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں