شمالی افریقی کے ملک کینیا میں شکاریوں نے دنیا کے واحد مادہ سفید زرافے اور اس کی بچھیا کا شکار کیا ہے۔
جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس شکار سے سفید زرافے کی نسل کو بچانے کی کوششوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ سفید زرافہ کینیا کے علاوہ دنیا بھر میں اور کہیں نہیں پاتا جاتا۔
مزید پڑھیں
-
امارات : 34سال بعد لنکس نامی جانور دیکھاگیاNode ID: 396786
-
18 ہزار سال قبل مرنے والا جانور دریافتNode ID: 445971
-
مصر:نایاب پرندوں اور جانوروں کو بچا لیا گیاNode ID: 453586
جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق پولیس کو مادہ زرافے اور اس کے بچے کی ہڈیوں کی باقیات شمال مشرقی کینیا کی گریسا کاؤنٹی سے ملیں۔ یہ تلاش ماں اور بچے کے لاپتا ہونے کے بعد کی گئی تھی۔
اب اس نوعیت کا صرف ایک زرافہ بچا ہے جو کہ شکار کیے جانے والے زرافہ کا ہی بچہ ہے۔ یہ زرافہ تنزانیہ میں ہے اور اب دنیا بھر میں پایا جانے والا واحد سفید زرافہ ہے۔
اسحاق بنی ہیرولا کمیونٹی کنزروینسی کے ایک بیان کے مطابق زرافے کے شکار سے اس نسل کو بچانے کے لیے کمیونٹی کی بھرپور کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔
2017 میں جب سفید زرافے کو کنزروینسی میں دیکھا گیا تو دنیا بھر کے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں میں بہت زیادہ جوش و خروش پیدا ہوا تھا۔ گذشتہ سال اگست میں جب اس زرافے نے دو بچھڑوں کو جنم دیا تو بھی ان تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
اسحاق بنی ہیرولا کمیونٹی کنزروینسی کے مینیجر محمد احمد نور کے مطابق یہ ان کی زندگی کا دکھ بھرا دن ہے۔
