Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: تمام کمرشل پروازیں معطل

احتیاطی تدابیر کے طور پر اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا(
حکومت کویت نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بدھ کو کئی نئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
کویتی اخبار القبس کے مطابق حکومت کویت نےاعلان کیا کہ ’ جمعہ 13مارچ سے کویت آنے جانے والی تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 ایئر کارگو ، کویتی اور ان کے رشتے دار  پروازوں کی بندش کے فیصلے سے مستثنی ہوں گے۔

’گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید تین کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے( فوٹو سوشل میڈیا)

حکومت کویت نےکورونا کا پھیلاو روکنےکے لیے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعہ 13 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی ادارے دو ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔
ریستورانوں، قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز آنے جانے اور لوگوں کے اجتماع کی  ممانعت کردی گئی۔
کویت میں تمام بینک اور ان کی شاخیں بھی جمعرات سے انتیس مارچ تک بند کردی گئی ہیں۔ بینک سروسز آن لائن دستیاب رہیں گی۔
کویتی سٹاک مارکیٹ بھی دو ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔
ادھرکویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید تین کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہےمجموعی طور پرمریضوں کی تعداد 72 ہوگئ۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے کویتی وزارت صحت کے حوالے سے لکھا ہے کہ کویت میں جن تین مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔
ان میں ایک مریض ایران سے آیا تھا جبکہ دوسرا مصری اور تیسرا سوڈانی باشندہ ہے جو ایسے مریض سے مل کر آیا تھا جو آذربائیجان سے مرض میں مبتلا ہوا تھا۔

 

 

شیئر: