چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا ہے اور ملک بھر میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔
ایسے میں ایک طرف حکومت پاکستان اور محکمہ صحت اس وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تو دوسری جانب مختلف مشہور شخصیات بشمول کھلاڑی، اداکار اور گلوکار بھی اس حوالے سے آگاہی پھیلا رہے ہیں۔
پاکستان کے معروف گلوگار علی ظفر نے بھی کورونا سے آگاہی کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکارNode ID: 464396
-
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ ریلیزNode ID: 464446
-
پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹNode ID: 465006
سوشل میڈیا پر پر ریلیز کیے گئے اس گانے ’کو کو کورونا‘ میں علی ظفر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بیماری سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔
علی ظفر نے مشہور گانے ’کو کو کورینا‘ کی دھن پر ہی اس گانے کو ترتیب دیا ہے اور پاکستانیوں کو بتایا کہ وہ کس طرح سے کورونا سے لڑ سکتے ہیں۔
علی ظفر نے گانے کے آخر میں پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور حفاظت کریں، اس گانے کو شیئر بھی کریں۔
سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر کی اس کاوش کو سراہا ہے اور اس حوالے سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
Ko Ko Corona. #CoronaVirusUpdates #CoronavirusOutbreak #CoronaVirusPakistan #bhaeehazirhai pic.twitter.com/yC1Xk88RJg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 15, 2020