پاکستان میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 19 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ملک میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 53 ہو گئی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھی کورونا کا پہلا مصدقہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اتوار کو سامنے آنے والے کیسز پاکستان میں اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے سکھر آنے والے 13 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان سے پی آئی اے کی محدود پروازیں، مسافر پریشانNode ID: 464816
-
کورونا کی مقامی طور پر منتقلی کا پہلا کیسNode ID: 464841
-
اقامہ ہولڈرز کی واپسی کے لیے مہلت بڑھانے کی درخواستNode ID: 464971
بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ تمام افراد ایران سے براستہ تفتان پاکستان آئے تھے جنہیں 14 دن قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 293 زائرین کو سکھر لایا گیا جن میں سے 40 افراد کے نمونے لیے گئے جن میں سے 13 افراد کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاون مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی میں ایک اور شخص میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ شخص سنیچر کی رات بلوچستان سے کراچی آیا تھا۔
اس سے قبل محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صوبے میں چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بیان کے مطابق نئے کیسز میں سے تین افراد حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آئے تھے جب کہ چوتھے فرد کی حالیہ دنوں میں سفر کی کوئی ہسٹری نہیں ہے۔
اتوار کو کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہوگئی ہے جس میں سے دو کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سکھر میں کورونا وائرس کے متعدد مریض سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ افراد کو علیحدہ کرنے اور زیادہ بیمار افراد کو گھمبٹ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے میڈیکل عملے سے بات کی اور سکھر میں موجود ڈاکٹروں کو آئیسولیشن سینٹر بھیج دیا تاکہ وہ مریضوں کو الگ کر لیں۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
#Sindh Health Department has 13 new cases of Corona Virus in Sukkur. All these patients returned from Taftan, Iran& were in quarantine at our facility. This brings the total number of cases to 34 in Sindh out of which 2 have recovered and sent home & 32 are under treatment.
— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) March 15, 2020